سوات،سوات کے مرکزی شہری مینگورہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وکیل اور اس والد شدید زخمی ہوگئے ، بنڑ پولیس کے مطابق نویکلے میں صبح سات بجے نامعلوم افراد نے فروانت خان ایڈوکیٹ اور اسکے والد غوری پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں فروانت خان ایڈوکیٹ کو دو گولی سر اور ایک گولی پیٹ میں لگی ، جبکہ اس کے والد غوری کو ایک گولی ٹانگ میں لگی ،
دونوں کو فوری طبی امداد کیلئے سنٹرل ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے فروانت خان ایڈوکیٹ کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیا گیا۔ہسپتال میں سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے زخمی افراد کے لواحقین اور اہل علاقہ نے سیدو شریف سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا اور شدید نعرہ بازی کی گئی، جس پر ضلعی انتظامیہ نے سخت ایکشن لیکر کارروائی شروع کردی ہے، لواحقین نے ہسپتال کے دو ڈاکٹرز ایک میڈیکل ٹیکنیشن اور وارڈ ادلی کے برطرفی کا مطالبہ کردیا ، جس کے خلاف انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔جبکہ بنڑ پولیس سٹیشن میں نامعلوم افراد کیخلاف ایف ائی ار درج کردیا گیا ۔
568 total views, no views today


