سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ مختیار احمد نے کہا ہے کہ میڈیا حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے قیام امن کیلئے سوات کے صحافیوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے سوات سمیت پورے صوبے کے صحافیوں کو درپیش مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے موجودہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر اقدامات اُٹھا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، سینئر صحافی غفورخان عادل ، رشید اقبال ، محبوب علی، حضرت بلال اور دیگر صحافیوں نے سوات پریس کلب آنے پر اُن کا استقبال کیا واضح رہے کہ محکمہ اطلاعات میں بحیثیت سیکرٹری چارج سنبھالنے کے بعد مختیار احمد کا یہ پہلا کسی پریس کلب کا دورہ تھا انہوں نے پریس کلب کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا اور پریس کلب میں مربوط کمپیوٹرائزڈ سسٹم کو سراہا انہوں نے کہا کہ سوات پریس کلب کو قیام امن کیلئے شہادتیں پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہے ، سوات کے صحافیوں کا کردار ہمیشہ ملک و قوم کے بہتر مفاد میں رہا ہے قلم قبیلہ نے اپنا قلم مثبت طریقے سے استعمال کرکے صحافتی اقدار کو مقدم رکھا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام اقدامات اُٹھا رہی ہے معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے سوات کے صحافیوں نے جو قلمی جہاد کیا ہے وہ ایک مسلمہ حقیقت ہے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے علاج معالجے کیلئے صحت کارڈز جاری کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ صحافیوں کو صحت کارڈ مل سکے ، اس موقع پر سوا ت پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم نے مختیار احمد خان کو روایتی شال اور پکول بہنا دی ۔
973 total views, no views today



