کبل(تحصیل رپورٹر)امن عامہ کیلئے ہر شہری اپنا مثبت کردار اداکرے۔پاکستان ہماراگھرہے۔اس میں قیام امن کیلئے ہر ممکن کوشش ہم سب کا فرض ہے۔اس کی حیثیت ہمارے لئے ایک ماں کی طرح ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر امن جرگہ ملاکنڈ ڈویژن ارشد علی خان نے منعقدہ ایک اہم اجلاس میں کیا۔جس میں رفیع اللہ پردیسی کوارڈینیٹر امن جرگہ ملاکنڈ ڈویژن اورپیر وقاص خان جنرل سیکرٹری امن جرگہ ملاکنڈ ڈویژن نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں مختلف عہدیداروں اور ذمہ داران کا تعین کیا گیا۔صدر امن جرگہ نے جرگہ کی اہمیت اور امن کی حیثیت پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف ہمارا ملک ہے بلکہ یہ ہمارے لئے گھر اور ماں کی طرح حیثیت رکھتاہے۔جس کی شان میں کمی اور امن پر حرف ہم کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔جوبھی پاکستان کا شہری ہے،اس پر دھرتی پاک کے امن کو قائم رکھنا اور اس کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا کردار اداکرنا فرض ہے۔کسی بھی شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والا فرد پاکستان کا شہری ہے اور ایک اچھے اور فرض شناس شہری کی حیثیت سے اپنا فرض نبھانا اس کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم قیام امن اور استحکام امن کیلئے اپنا مثبت کردار اداکرکے دوسرے شہریوں کو محب وطن پاکستان بنانے میں اپنا کردار اداکریں۔اجلاس میں ضلع سوات کیلئے مختلف شعبہ جات زندگی سے متعلق افراد کو عہدے اور ذمہ داریاں سونپی گئیں۔جن میں ضلع سوات کیلئے لیگل ایڈوائزرز مومن خان ایڈوکیٹ اور سید احمد ایڈوکیٹ،تحصیل مٹہ کے صدر بہادر خان ناظم،جنرل سیکرٹری سیداحمد ایڈوکیٹ،تحصیل کبل کے صدر ملک فضل ربی خان،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اسلام الدین،ضلع سوات کیلئے میڈیا کوارڈینیٹر سید برکت شاہ جبکہ تحصیل کبل کیلئے میڈیا کوارڈینیٹر سید اصغرعلی شاہ شامل ہیں۔ضلع سوات کی باقی تحصیلوں کیلئے نام بہت جلد شائع کئے جائیں گے۔
2,130 total views, no views today



