کبل(سوات نیوزڈاٹ کام)تحصیل کبل گالوچ پریمئیر لیگ اختتام پذیر۔فائنل میں آئی سی سی دیولئی نے پاک شاہین گالوچ کو شکست دے کرونر ٹرافی اپنے نام کرلی۔مہمان خصوصی فضل اکبر آف کبل نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔تفصیلات کے مطابق گالوچ اسبنڑ خوڑ گراؤنڈ میں منعقدہ گالوچ پریمئیرلیگ کا فائنل روائتی حریفوں آئی سی سی دیولئی اورپاک شاہین گالوچ کے مابین کھیلا گیا۔آئی سی سی دیولئی نے پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 12اوورز میں 112رنز بنائے۔جس کے تعاقب میں پاک شاہین نے سنسنی خیز مقا بلے کے بعدمقررہ اوورز میں 112بناکر حدف مساوی کردیا۔جیت اور ہار کے فیصلے کیلئے سپر اوور کھیلا گیا۔جس میں آ ئی سی سی نے پاک شاہین کے حدف 11رنز کو پورا کرکے فتح اپنے نام کرلی۔تقریب کے مہمان خصوصی سابقہ آزاد امیدوار برائے PK-7فضل اکبر آف کبل تھے۔جبکہ ڈاکٹر محمد بشیر خان،بخت اکبر،انورشیر لالا، خورشید علی اور امیرزیب لالا سمیت عمائدین علاقہ اور ہزاروں کی تعداد میں شائقین کرکٹ نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی فضل اکبر ،بشیر احمد خان اور دیگر مقررین نے کھیل کھود کی اہمیت پرروشنی ڈالی اور کامیاب ٹورنمنٹ کے انعقاد پر یحیٰ یٰسین اور ان کے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے علاقہ کے لوگوں کو تفریح کے بہترین مواقع میسر آئے۔انہوں نے کہا کہ علاقے کے جوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن مناسب گراؤنڈ او رسہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے انکی صلاحیتیں ضائع ہوجاتی ہیں۔فضل اکبر نے علاقہ میں گراؤنڈ کی تعمیر کیلئے پانچ لاکھ روپے، آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے ایک لاکھ ،ونر ٹیم کیلئے 15ہزار جبکہ رنر اپ ٹیم کیلئے 10ہزار روپے نقددے دئے۔تقسیم انعامات کے دوران قیمتی ٹرافیوں اور دیگر انعامات کے علاوہ آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے ونر ٹیم کو 75ہزار جبکہ رنر ٹیم کو35ہزار روپے انعامات دئے گئے۔
1,206 total views, 2 views today