مینگورہ(خورشیدعلی)انصاف یوتھ ونگ کی تقریب حلف برداری،ممبران قومی وصوبائی اسمبلی،تحریک انصاف کے کارکنوں،عہدیداروں،کونسلروں اورعوام کی بھرپور اندازمیں شرکت،عوامی نمائندوں نے خودکو احتساب کیلئے پیش کردیا،بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان، پارٹی کے مزید استحکام ،علاقے کی ترقی ور عوامی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہدکا عزم کرلیا،پارٹی قائدین نے یوتھ کو نئے جذبے اورولولے کے ساتھ آگے بڑھنے اور عوام کی خدمت کرنے کی ہدایت کردی،اس حوالے سے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں انصاف یوتھ ونگ سوات کی تقریب حلف برداری کا انعقادکیاگیا جس میں ممبران قومی وصوبائی اسمبلی،تحریک انصاف کے کارکنوں،عہدیداروں،کونسلروں،اقلیتوں اورعوام نے بھرپور اندازمیں شرکت کی ،اس موقع پر پروگرام کے مہمان خصوصی چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم،ایم این اے سلیم الرحمان،ایم پی اے گران خان ، بلدیو کماراوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے جس کے نتیجے میں عوام نے مثبت تبدیلی محسوس کی ہے ،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے عوام دوست اقدامات کی وجہ سے لوگ دیگر پارٹیوں سے ناطہ توڑ مسلسل تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں جس کے باعث پارٹی کو مزید استحکام مل رہاہے ،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے اب تک صحت وتعلیم سمیت دیگر شعبوں میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں جس کے سبب عوام کو ریلیف مل گیا ہے ،انہوں نے کہاکہ پارٹی اورقوم کو یوتھ سے متعددامیدیں وابستہ ہیں یہی وجہ ہے کہ سب انہیں بڑی پرامید نظروں سے دیکھ رہے ہیں لہٰذہ وہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور ان کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے بھرپوراندازمیں کوشش کریں،انہوں نے کہاکہ اگر بھارت نے جنگ مسلط کی توتحریک انصاف کے کارکن اور عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ رہ کر بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے اوراس ملک کی حفاظت ،سلامتی اور سالمیت کیلئے ہر قسم کی قربانیاں دیں گے،اس موقع پر ممبران نے انصاف یوتھ ونگ کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا اور امید ظاہر کی کہ نئے عہدیدار پارٹی کی مزید ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اس سلسلے میں ممبران اسمبلی ان کے ساتھ ہرقسم کا تعاؤن کریں گے،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے عزم کیا ہے کہ وہ عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کرے گی بلکہ قدم قدم پر ان کی ترجمانی کرتے ہوئے ان کا اعتماد بحال رکھے گی،تقریب سے میاں شرافت علی،حاجی فضل مولا،آصف شہزاد،محمد حمان سپین خان،اقلیتی رکن وزیر زادہ اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔
1,412 total views, no views today



