سوات(خورشید علی )سوات کے دارالخلافہ سیدو شریف میں واقع سیدو میڈیکل کالج کے ہاسٹل مین صبح کے وقت اچانک اگ بھڑک اٹھی ، کچھ ہی لمحوں میں بھڑکتی اگ نے پورے ہاسٹل کو اپنے لپیٹ میں لے لیا، واقعہ کی اطلاع فوری طورپر ریسکیو 1122 کو کردی گئی ، جن کے فائیر فائٹرز بروقت پہنچ گئے اور اگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے رہے تاہم اگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پورے ہاسٹل کو اگ نے اپنے لپیٹ میں لے لیا، سیدو شریف ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئے ، اگ کی وجہ سے پورا ہاسٹل جل کرراکھ کا ڈھیر بن گیا ہے، جبکہ اگ کی وجہ سے عمارت کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے، دوسری طرف طلبا وطالبات کے قیمتی اشیا اور کتابیں بھی جل کر راکھ بن گئی ۔
ریسکیو ترجمان وقار احمد کے مطابق سیدو میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں لگنے والے اگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ، تاہم چند ہی منٹوں میں ریسکیو 1122 کےدوگاڑیاں موقع پر پہنچ گئی تھی ، اور اگ پر قابو پانے میں لگے ہوئے تھے، انہوں نے کہا کہ 7 عملہ کے اراکین اگ بجھانے میں مصروف رہے ، انہوں نے کہا کہ ادھا گھنٹہ کے اندر اندر اگ پر قابو پالیا گیاتھا۔
سیدو میڈیکل کالج ذرائع کے مطابق اگ طلبا کے ہاسٹل میں اچانک لگی تھی ، حادثہ کے حوالے سے معلومات اکٹھی کی جارہی تھی کہ اگ بجلی کی شارٹ سرکٹ سے لگی تھی یا کسی اور وجہ سے ، سیدو میڈیکل کالج ذرائع کے مطابق فی الحال اگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
2,162 total views, 2 views today