سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات میں ایک مرتبہ پھر بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے سردی جاتے جاتے واپس لوٹ ائی ہے، محکمہ موسمیات نےاگلے چوبیس گھنٹوں کی اپ ڈیڈ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوات سمیت مالاکنڈڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے، کل سے ہی سوات میں موسم ابرد الود ہے اور وقفہ وقفہ سے بارش ہو رہی ہے، سوات کےسیاحتی مقامات کالام مالم جبہ میں پھر برفباری ہوئی ہے جس سے سوات کا موسم سرد ہو گیا ہے
1,328 total views, 2 views today
Comments