مینگورہ، سوات میں انٹر ہائی ، ہائر سیکنڈری سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ شروع ہوگیا ، ڈپٹی ایجوکیشن افیسر سوات ذولفقار الملک نے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا ، اس موقع سپورٹس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ہیڈ ماسٹر محمد جاوید ، سینئر نائب صدر پرنسپل اکبر حسین صاحب ، نائب صدر حضرت رحمن گیمز سیکرٹری، اے ڈی او سپورٹس محمد گل ، گراؤنڈ انچارج ہیڈماسٹر اکرام اللہ ، معلمین جسمانیات سنیئر ایس پی ای ٹی ایس غلام حسین ,پر دل خان ، محمد موسیٰ خان شمشیر علی او ردیگر بھی موجود تھے ، موصوف نے ہاکی گراؤنڈ پر ہاکی کھیل کا بھی افتتاح کیا ، موصوف نے کھلاڑوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کود نوجوانوں کیلئے انتہائی ضروری ہے اس سے بچوں کے ذہنی نشونما کیساتھ ساتھ جسمانی تربیت بھی ہوتی ہے ، انہوں نے کہا کہ تعلیم کیساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بچوں کا حق ہے ، ہم سکوں کے سطح پر کھیلوں کے زیادہ زیادہ مواقع فراہم کریں گے ، جنرل سیکرٹری نے کہا کہ گذشتہ سال کے طرح امسال بھی ہر مقابلے پر آمن منعقد کرنے کی کوشش کریں گے ، کیونکہ کھیل کود کاا نعقاد امن کی نشانی ہے اور سوات میں مکمل امن قائم ہے ، آج افتتاحی میچوں میں ہاکی میں سابق ڈسٹرکٹ چمپئین ہائی سکول امانکوٹ نے ہائی سکول ودویہ کو 3-0 سے شکست دے دی ، کرکٹ میں اوڈیگرام سکول نے مانیار کر شکست دے دی ، باسکٹ بال میں ہائیر سیکنڈری سکول مینگورہ نے ہائی سکول اوڈیگرام کو شکست دے دی ۔
758 total views, no views today


