سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)آل درجہ چہارم ملازمین اخلاص گروپ کا الیکشن کرانے سمیت دیگر مطالبات کیلئے احتجاجی مظاہرہ ،نعرہ بازی ،مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں راست اقدام اٹھانے کا اعلان بھی کردیا،اس حوالے سے گذشتہ روز آل درجہ چہارم ملازمین ایسوسی ایشن ا خلاص گروپ کے عہدیداروں نے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بعدازاں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدرحاجی گل روشن،جنرل سیکرٹر ی حاجی عبدالرحیم دیگر نے کہاکہ ایسوسی ایشن کی کابینہ کی معیاد تین سال ہوتی ہے اور آئین کے مطابق ہر تین سال بعد نئے انتخابات ہوں گے مگر الیکشن کمشنر اے ڈی ای او عبدالعزیز شاہین کی ناقص پالیسی اور ملی بھگت سے موجودہ کابینہ کو پانچ سال کے لگ بھگ کا عرصہ ہوچکاہے مگر وہ نئے الیکشن کرانے کیلئے تیار نہیں،انہوں نے کہاکہ 2014میں الیکشن کے نتیجے میں سید خطاب گروپ کو برتری ملی تاہم ان کا گروپ درجہ چہارم ملازمین کی خدمت اور ان کو درپیش مسائل کے حل میں مکمل طورپر ناکام ہوگیا مگر ہم نے انہیں اس کے باوجود بھی مدت پوری کرنے کا موقع دیا تاہم مقررہ مدت گزرجانے کے باوجود بھی وہ انتخابات کرانے کیلئے تیار نہیں اس سلسلے میں ہم ڈی سی اور الیکشن کمشنر سمیت صوبائی صدر کو کئی بار تحریریں درخواستیں دیں مگر ان کی طرف سے پھر بھی خاموشی ہے جو نہ صرف قابل افسوس بلکہ قابل مذمت امر بھی ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ 31مارچ تک انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیاجائے ،انہوں نے کہاکہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوری اندازمیں انتخابات کرانے کے خواہاں ہیں اب اگر اس ضمن میں مزید تاخیر ہوگئی تو آل درجہ چہام ملازمین ایسوسی ایشن اخلاص گروپ راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری غیر قانونی کابینہ ، عبدالعزیزشاہین اورحکام بالاپر عائدہوگی،اس موقع پرقاری روشن ہلال،انورعلی باچا،جاوید اقبال،بابوجان شیرزادہ اور ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداراور ممبران بھی موجود تھے۔
1,313 total views, no views today



