سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)نئے تعینات کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہمارا مشن ہے جس کیلئے ہمارے دورازے چوبیس گھنٹے کیلئے کھلے رہینگے ،اور افسران عوام کے خادم ہے وہ خود کو افیسر نہ سمجھیں ،چارج سنبھالنے کے بعد اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت بیوروکریسی میں ایا ہے اور عوامی خدمت میرا مشن ہے جس کیلئے میرے افس کے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کیلئے کھلے رہینگے اور عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور صحافیوں کا ساتھ چولی دامن کا ہے صحافی معاشرے کے مسائل اور افسران کی کوتاہیوں کی نشاندہی کریں اسکو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے اور عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے کوئی بھی کسر نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام نے ملکی سلامتی کی جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہے جس کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہے اور انشاء اللہ ہر ثابت کرکے دیکھاینگے ۔
1,338 total views, no views today



