سوات، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین محمودخان اچکزئی نے کہاہے کہ آزادی اور انقلاب کے لئے دھرنے دینے والے میرے دوست ہیں لیکن دونوں کے بڑے بھی انگریزوں کے نوکر رہے ہیں،ہمیں نیا جمہوری فیڈریشن آف پاکستان کی ضرورت ہے پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کو افغانستان سے بہتر اور اچھے تعلقات بنانے چاہیے،پختونخوا میپ ایسے پاکستان چلانے کے لئے تیار ہے جس میں پانچ صوبے ہوں اور پختونوں اور دسرائیکی لوگوں کو ابھی الگ صوبے دئے جائیں ،ڈیڑھ لاکھ مربع میل پر مشتمل پشتونوں کا الگ صوبہ قائم کیا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے ودودیہ ہال سیدوشریف میں پختونخوامیپ سوات کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پختونخوا میپ کے صوبائی صدر مختارخان یوسفزئی،ملک ریاض خان ،خورشید کاکاجی ،ڈاکٹر خالد محمود اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ،محمود خان اچکزئی نے کہاکہ پختون قوم کو وطن کے دفاع کے گر آتے ہیں ساٹھ سال تک جنگ اورجیلیں نہ کاٹتے تو آج پاکستان بن بھی نہیں جاتا ،انہوں نے کہاکہ جمہوریت اور سیاست کے لئے پختونوں کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں لیکن بدقسمتی سے پختون قوم کے اتحاد کے خوف کی وجہ سے پختونوں کو غلط صورت میں پیچ کیا جارہا ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم کسی کا حق غصب نہیں کرنا چاہتے لیکن کسی کو اپنا حق چھوڑتے بھی نہیں اور اب ہمیں اپنے غصب شدہ وسائل کا قبضہ واگذار کرنے کے لئے صف بندی کرنا پڑے گی ،انہوں نے کہاکہ افغانستان میں پرامن طریقے سے انتقال اقتدار اور حکومت کی تشکیل خوش آئندہے اور اب افغانستان کا ایک ہی مطالبہ ہوسکتا ہے کہ پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک افغانستان کا استقلال تسلیم کریں ،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں حاکم اور محکوم نہیں یہ ایک رضاکارانہ فیڈریشن ہے اور اس ملک کو چلانا ہے تو پارلیمانی جمہوریت قائم کرنا ہوگی جس میں تمام خارجی اور داخلی پالیسیاں پارلیمنٹ ہی بنائیں انہوں نے کہاکہ آدھا پاکستان ہمارے ہاتھوں سے چلا گیا ہے اورآدھے پر بھی الزامات لگائے جارہے ہیں اگر قومی یونٹ تشکیل نہ دی گئی تو یہ خطرناک ثابت ہوگا انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ڈویژن کی سطح پر صوبوں کا قیام پاکستان کی بربادی ہے اور اہم اس کے کسی بھی صورت حق میں نہیں ،انہوں نے کہاکہ افغانستان ہمارے ملک اور اکابرین کے لئے دارالامن رہا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ عدل کے بغیر امن ممکن نہیں ہے ،اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پختونخوا ملی عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
732 total views, no views today


