واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں،بلوچستان کی آزادی کی حمایت ہماری پالیسی نہیں۔بدھ کو ہفتہ واربریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے امریکی کانگریس مین لوئی گومیٹرکی طرف سے بلوچستان کوعلیحدہ کرنے کی تجویزکے بارے میں سوال کا دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی آزادی کی حمایت کرنا امریکی انتظا میہ کی پالیسی کا حصہ نہیں
،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی علاقائی سرحدوں اورسالمیت کا احترام کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ کانگریس کے ارکان مختلف امورپراپنی رائے دیتے رہتے ہیں،ان کی ایسی آرا کوامریکی انتظامیہ کی تائید کسی صورت حاصل نہیں ہے۔
558 total views, no views today
Comments


