پشاور(سوات نیوزڈاٹ کام ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مشال خان قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 2 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی اور 2 کو بری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں قتل ہونے والے مشال خان کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 12 مارچ کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا جس میں 2 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جب کہ 2 ملزمان کو بری کردیا گیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کونسلر عارف اور اسد کو عمر قید کی سزا سنائی اور ملزم صابر مایار اور اظہار کو بری کردیا۔ اس سے قبل 4 سال قید کی سزا پانے والے ملزموں کو پشاور ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
1,701 total views, no views today
Comments



