سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات پریس کلب کے سابق چیئرمین اور معروف صحافی سلیم خان مرحوم کی آٹھویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی اس سلسلے میں مرحوم کے روح کی ایصال ثواب کیلئے ان کی رہائش گاہ پر ختم القرآن کا اہتمام کیا گیا جس میں مرحوم کے عزیز و اقارب اور صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء نے مرحوم کی سماجی اور صحافتی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی مغفرت کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔
1,392 total views, no views today
Comments



