مینگورہ، فیض آباد میں بچے لیکچرار افتخار حسین کے گھر کے قریب کرکٹ کھیلتے ہیں اور اکثر اوقات بال لیکچرار کے گھر کے اندر چلا جاتاہے جب کسی بچے نے شارٹ لگا کر بال لیکچرار کے گھر کے چھت پر چلا گیا تو شدید غصے کی حالت میں افتخار حسین گھرسے نکل آیا دیگر بچے تو بھاگ گئے لیکن انہوں نے چھٹی جماعت کے طالب علم محمد ریان ولد اقبال حسین کو پکڑ کر ان پر مبینہ طور پر ظالمانہ تشدد شروع کردیا ۔
بچے کو ڈنڈے اور جوتوں سے مار مار کر لہولہون کردیا راہ گیر نے لیکچرار سے بچے کو چھڑا کر ہسپتال پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کردیا بعدازاں زخمی بچے کو والد اقبال حسین نے میڈیا کے سامنے پیش کیا اور بتایا کہ بچہ تاحال ذہنی کوفت میں مبتلا ہے اور زخموں کی وجہ سے بے قرار ہے حکومت اور متعلقہ اعلیٰ حکام ظالم لیکچرار کے خلاف فوری طور پر کاروائی کرکے ہمیں انصاف فراہم کریں ۔
370 total views, no views today


