سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام) سوات میں امن کیلئے جان کی پرواہ نہ کرنے والے حاجی زاہد خان کو صدر پاکستان عارف علوی نے تمغہ شجاعت سے نوازدیا۔ اعزازات کی تقریب صدراتی محل میں منعقد ہوئی ۔ جس میں ملک بھر سے لوگ شریک تھے سال 1994 سے لیکر ابتک سوات کے عوام کے حق اور دہشت۔گردی کیخلاف ہرفورم۔پر اواز اٹھانے اور دہشتگردوں کی جانب سے زخمی ہونے پر ملکی سطح پر حاجی۔زاہد خان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا اور اج ان خدمات کی بدولت صدرپاکستان نے حاجی زاہد خان کو تمغہ شجاعت دیدیا۔ حاجی زاہد نے کامیاب اپریشن کے بعد سیاحت کے فروغ کیلئے بھی بے تحاشا جدوجہد کی ۔ ۔
2,212 total views, no views today
Comments



