مینگورہ ، تحریک انصاف پی کے 80کے مختلف یونین کونسلز کے صدور اور یوتھ عہدیداروں کا اجلاس ، صدارت ڈیڈک چیرمین ایم پی اے فضل حکیم نے کی ۔ ڈیڈک چیرمین ایم پی اے فضل حکیم خان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت گھر کی ویلفیر پر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے ہونگے ۔ تبدیلی آچکی ہے ۔ جو عوام محسوس کررہے ہیں ۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ عمر ان خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے سمیت عوام کے بھر پور خدمت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی ترجمان پارٹی ہے انشاء اللہ مسائل کا جلد خاتمہ ہوکر انصاف کا بول بالا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ودود یہ ھال میں 31اکتوبر کو ہونے والے کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے کارکن کوشش کریں ۔
734 total views, no views today


