کبل(تحصیل رپورٹر) ایف سی سوات کے ضلعی ہیڈکوارٹر کانجو بیس میں یوم پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب کے مہمان خصوصی DOFCدانیال تھے جبکہ آرمی کے آفیسرز بھی بطور مہمانان شریک تھے۔ایف سی کے چاق وچوبند دستوں نے مہمان خصوصی کو سلامی دی جس کے بعد قومی ترانہ بجایاگیا۔ جس کے بعد مارچ پاسٹ کا زبردست مظاہرہ کیاگیا۔اسی دن کے حوالے سے ایف سی سوات پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز بھی کیاگیا۔جس میں EPSکے ڈائریکٹر اور نمائندہ ای پی ایس طاہر نے خصوصی دلچسپی رکھتے ہوئے 300پودے ایف سی لائن کانجو کو مہیاکئے۔پوری تقریب کی مکمل نگرانیNSAمنیرخان کررہے تھے۔جنہوں نے دن رات محنت کرکے جوانوں کو تیار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے DOFCدانیال نے کہاکہ یوم پاکستان کے حوالے سے میرا یہ پیغام ہے کہ دفاع اور بقا کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ہم اپنے ملک و قوم کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ہم ایک ہیں۔دنیا کی کوئی طاقت ہمیں تقسیم نہیں کرسکتی۔اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو۔تقریب میں شامل تمام ناظرین نے پروگرام کو بہت زیادہ سراہا جن کا جذبہ اور ولولہ تقریب کے دوران دیدنی تھا۔
1,186 total views, no views today



