سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوا ت گراسی گراونڈ میں پولیس پروموشن کے لئے ایٹا کے زیر نگرانی A1ایگزام کا انعقاد ہوا، امتحانی حال کو سوات پولیس کے BDS، کے نائن یونٹ نے کلئیر کرکے واک تھرو گیٹ کے ذریعے امتحانی حال میں داخل ہونے والے تمام اُمیدواروں کا جامعہ تلاشی لینے کے بعد امتحان حال کو داخل ہونے کی اجازت دی ۔ امتحانی حال کا دورہ کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی خان خیل خان نے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور واضح ہدایات دی کہ امتحانی حال میں کسی بھی الیکٹرانک ڈیوائس ، موبائل وغیرہ کے استعمال کے اجازت نہ دی جائیگی۔پولیس A1امتحان میں ملاکنڈ ریجن کے مختلف اضلاع سے 2037اُمیدواروں نے حصہ لیا جس میں سوات کے 956،شانگلہ کے 235اور بونیر کے 846اُمیدوار شامل تھے،موبائل فون کے استعمال پر ملاکنڈ ریجن کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اُمیداروں میں سے98اُمیدواروں کے پرچے منسوخ کئے گئے۔
1,387 total views, no views today



