مینگورہ، مینگورہ کے نواحی علاقہ پانڑ میں دن دیہاڑے مسلح افراد کی اندھادھند فائرنگ سے بہن بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا،قتل کے اس دلیرانہ واردات کے بعد پورے علاقے میں شدید خوف وہراس ۔ واقعات کے مطابق بروز پیر پروانت خان اپنے بہن کیساتھ رکشہ میں جارہاتھا کہ مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے دونوں کو موت کی ابدی نیند سلادیا، ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دیا ۔ قتل کی اس دلیرانہ واردات کے بعد حسب روایت مقامی پولیس بہت دیر سے ہی پہنچ گئے‘ ملزمان آتشین اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے‘ قتل کے اس واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس ‘سوات بھر میں قتل مقاتلے روز کا معمول بن چکا ہے‘ مقامی پولیس سٹیشن سے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہا کہ مقتولین کے ورثاء چار ملزمان محمد رشاد‘ سردار حسین‘ اختر حسین اور صدام پر قتل کی دعویداری کی ہے۔
791 total views, no views today


