سوات ، ممبر صو بائی اسمبلی عزیزاللہ گران اور ضلعی جنر ل سکر ٹری سعید خا ن نے کہا ہے کہ علاقے کے مفاد اور غریب عوام کے حقوق پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کیا جائیگا،وعدوں کی پا سداری کی جائیگی ،پی ٹی آئی چھ دہائیوں کا گند صاف کر نے ہر ممکن کو شش کر رہی ہے،نئی نسل کو کر پشن سے پاک ملک اور خصو صاًخیبر پختو نخوا دینا پا رٹی منشور کا حصہ ہے،تبدیلی لا نے کی بات کو مذاق سمجھنے والے نا سمجھ سیا ستدان سن لیں تبدیلی ضرو ر آئیگی،بہتر تعلیم ، اچھی صحت کی فراہمی اولین تر جیح ہے،ورکرز پارٹی کا روح اور ہمارے لئے قابل قدر ہے انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے ،نظریاتی لو گ ہے نظرئیے پر یقین رکھتے ہیں،مفادات کی سیا ست کبھی بھی نہیں کی،ترقی و خو شحالی کے منصو بو ں کا جال بچھا کر غریب عوام کو اس کے ثمر سے مستفید کیا جائیگا،تعلیم عام کر نے،پسماندگی کا خا تمہ اور دیگر درپیش مسائل کے حل کیلئے بہتر حکمت عملی طے کر لی ہے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منگلٍور میں احسان اللہ خان کی رہائشگاہ پر منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے نا راض دیر ینہ کا رکن شرافت علی خان نے دوبارہ ساتھیوں اور خاندان سمیت پا رٹی میں شمولیت کا اعلان اور پارٹی کا گراف علا قے میں مزید بڑھانے کیلئے دن رات محنت کر نے کے عزم کا اظہار بھی کیا ،تقریب میں پی ٹی آئی کے رہنماء اورضلعی و تنظیمی عہدیداران امین جان گل دا ،سلطان روم،سید اکبر، سمیع اللہ،فضل ربی بھائی،غفران اللہ،فیصل خان،انور علی خانو دیگر بھی شریک تھے،شمولیتی تقریب سے حلقہ پی کے 81کے صدر میاں جاوید حسین،ملک احسان اللہ خان،نعیم خان،لطیف الاسلام،اقبال محمود اور دئگر نے بھی خطاب کیا،ایم پی اے گران اور سعید خان نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے وقت تھوڑا رہ گیا ہے،صوبائی الیکشن کیطرح بڑے بڑے برج گرانے کیلئے کارکن ہمہ وقت تیا ررہے،کارکنوں نے جس طرح صو بائی انتخابات میں پارٹی کو جتا یا ہے اسی طرح اب وہ دن رات ایک کر کے بلدیا تی انتخابات میں پا رٹی کی جیت کیلئے کر دار ادا کر یں،انہوں نے کہا کہ قوم اب جا گ اٹھی ہے،اچھے اور بر ے کی تمیز کر سکتی ہے،کر پشن اور فریب کی سیاست کا جنازہ نکالنے والی جماعت پی ٹی آئی بلدیا تی الیکشن میں بھی فتح حا صل کر یگی،پا رٹی کے قائد عمران خان نڈر اور محب وطن سیا ستدان ہے،انکے ویژن کو عملی جا مہ پہنانے کیلئے کسی بھی قر با نی سے دریغ نہیں کر ینگے۔
1,056 total views, no views today


