خوازہ خیلہ ( فرمان سواتی سے )سوات کے حسین وادی میاندم میں باولے کتے نے 20 بچوں کو کاٹ لیا ۔متاثرہ بچے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل ۔ مقامی لوگوں کے مطابق دوپہر تین بجے کے قریب میاندم میں ایک باولے کتے نے بھاگتے ہوئے تقریبا 20 لوگوں کو کاٹ لیا ۔ جن میں۔بچے اور جوان شامل تھے ۔ متاثرہ بچوں کو خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ جہاں پر چند بچے جن کو زیادہ زخم ائے تھے ان کو سیدو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ مقامی لوگوں نے تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان باولے کتوں کو مارنے کیلئے فوری اقدامات کریں
2,170 total views, no views today
Comments



