سوات (سوات نیوزڈاٹ کام ) اوباش نوجوان نے دوستانہ نہ کرنے پر خواجہ سراء کو چاقو سے وار کرکے زخمی کر دیا ، ایک کے بال کاٹ دئیے ، مینگورہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ، ملزم فرار ، پولیس کے مطابق گزشتہ روز وتکے مینگورہ میں ملزم کامران ولد یوسف باغ محلہ مینگورہ نشے کی حالت میں وتکے میں خواجہ سراؤں کے اڈے پر آئیں جہاں پر محمد حسین ولد شاہ جان سکنہ ملا بابا سے کہا کہ مجھ سے دوستی کریں جس کے انکار پر انہوں نے محمد حسین عرف کاشف کو چھریوں سے وار کرکے زخمی کر دیا جبکہ ان کے ساتھی ظہور احمد ولد سید عمر سکنہ مردان کے بال کاٹ دئیے جنہوں نے مینگورہ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کر لی اس موقع پر سیدو ہسپتال میں میڈیکل رپوڑٹ نہ دینے کے خلاف انہوں نے سوات پریس کلب کے سامنے ملزم کی عدم گرفتار کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے اس موقع پر ایس ایچ او مینگورہ فضل رحیم خان مظاہرے میں پہنچ گئے جنہوں نے کہا کہ ملزم کے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزم کامران کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار کیا جائے گا جس پر خواجہ سراء منتشر ہو گئے ۔
2,184 total views, no views today



