سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )مالم جبہ میں ہونے والے سنو فیسٹیول مکمل ناکام ، محکمہ سپورٹس اور ضلعی حکومت کا لاکھوں روپے ضائع، منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے سنو فیسٹیول اور مالم جبہ سیاحوں سے خالی رہا، سکی ریزٹ تک جانے کیلئے فیس کی وصولی نے سیاحوں کو مایوس کردیا، صوبائی حکومت سے محکمہ سپورٹس کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سوا ت محکمہ سپورٹس نے ضلعی حکومت کی جانب سے سنو فیسٹیول کا انعقاد کیا ، تاکہ سیاحت کو فروغ مل سکیں تاہم مکمل منصوبہ بندی نہ ہونے اور ٹھیک انتظامات نہ کرنے کی وجہ سے سنو فیسٹیول میں سیاحوں کی دلچسپی نہ ہونے کی برابر رہی ،اتوار کے روز بھی سیاح سنو فیسٹیول دیکھنے نہیں ائے ، جس سے کی وجہ محکمہ سپورٹس کوئی فائدہ اٹھائے اپنے لاکھوں روپے کے فنڈز سے محروم ہوگئے ، مالم جبہ جانے والے سیاحوں سے سکی ریزرٹ تک جانے کیلئے فیس بھی وصول کی گئی ، جس پر سیاحوں نے محکمہ سپورٹس ، ضلعی حکومت اور سیم سنز گروپ پر کڑی تنقید کی، سیاحوں نے وزیرا علیٰ محمود خان ڈائیریکٹر سپورٹس اور کمشنر مالاکنڈڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ سپورٹس اور ضلعی انتطامیہ کیخلاف سخت ایکشن لیں اور ان کا کڑا احتساب کریں، کیونکہ یہ میلہ مکمل طور پر ناکام رہا ، اور ان کے مقاصد تھے وہ بھی حاصل نہیں کئے گئے ۔
1,427 total views, no views today



