سوات ( سوات نیوزڈاٹ کام )ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران کی کرپشن کے حوالے سے نشاندہی پر حکام نے کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے ، سرکاری کرپٹ عناصر پر ہاتھ ڈالنے کیلئے تیاریاں مکمل کر دی گئی ہیں ، سوات میں سرکاری محکموں میں ہونے والے مبینہ کرپشن کیخلاف عزیز اللہ گران نے اعلیٰ سرکاری حکام کو تمام تر ثبوت فراہم کر دئیے ہیں ، جلد ہاتھ ڈالنے کا امکان ہے ، ایم پی اے عزیز اللہ گران کی طرف سے کرپشن کیخلاف جو جدوجہد شروع کی گئی ہے اس میں ان کوکافی حد تک کامیابی نصیب ہوئی ہے اورانہوں نے سوات میں کرپشن میں ملوث افراد کے حوالے سے اکھٹے کئے گئے شواہد اعلیٰ متعلقہ حکام کے حوالے کئے ہیں ان کی اس نشاندہی پر اعلیٰ حکام نے کرپٹ سرکاری لوگوں پرہاتھ ڈالنے کافیصلہ کیاہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف سوات کے بانی رہنما اور ضلعی پریس سیکرٹری فضل ربی بھائی نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے ۔ کہ اعلیٰ سرکاری حکام نے کرپٹ عناصر پرہاتھ ڈالنے کے لئے تیاریاں مکمل کردی ہے اور جلد ان عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جائیگی ، فضل ربی بھائی نے بتایا کہ عزیز اللہ گران نے کرپشن کے خلاف جس جہاد کااعلان کیاتھا، اس میں ان کو کافی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اعلیٰ حکام کوثبوت فراہم کرنے کے بعد سوات میں اب کرپشن لوگوں پرہاتھ ڈالاجائیگا، کیونکہ (بکرے کی ماں کب تک خیرمنائی گی ) انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے گردگھیراتنگ کردیاگیاہے اور گران خان کی خاموشی کے اندر ایک فلسفہ چھپاہواہے انہوں نے کہا کہ جو سرکاری لوگ کرپشن کے حوالے سے کوئی ایکشن نہ ہونے کاڈنڈھوراپیٹ رہے ہیں ، یہ ان کی خام خیالی ہے انشاء اللہ ان لوگوں کے خلاف جلد ہی کارروائی کی جائیگی ، کیونکہ گران خان نے عمران خان کے وژن کے مطابق کرپشن فری سوات کیلئے جدوجہد کاآغاز کیاہے اسی کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے عزیز اللہ گران خان پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں سے رشوت لینے والوں کو اب اعلیٰ حکام کی طرف سے بے نقاب کیاجائیگا، انہوں نے کہا کہ سرکاری لوگوں اورسیاسی لوگوں کی گٹھ جوڑ بھی عزیز اللہ گران نے عوام کیخلاف اتحاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض سرکاری لوگوں اورسیاسی افراد کی گٹھ جوڑکیوجہ سے عوام صفرہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیوٹی فکیشن ، لینڈمافیا اوردیگر سرکاری محکموں کے کرپشن کے حوالے سے عزیز اللہ گران نے تمام ترثبوت اعلیٰ حکام کے حوالے کئے ہیں۔ اب کارروائی کاانتظارہے، جس کااعلیٰ حکام نے ان کو کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرکاری لوگوں کواس خوش فہمی میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کہ وہ خود کو خوش رکھنے کیلئے اس بات پر اکتفاکرے کہ کچھ بھی نہیں ہورہاہے، انشاء اللہ ان لوگوں پرجوہاتھ ڈالاجارہاہے انہوں نے کہا کہ عزیز اللہ گران نے جلد ہی پارٹی کارکنوں کو اعتماد میں لینے کیلئے ورکر کنونشن کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے۔
1,958 total views, no views today



