سوات(خورشید علی )حلال فوڈ اتھارٹی اوربنڑ پولیس سٹیشن کا مشترکہ چھاپہ ، اصلی گھی کے نام پر ڈالڈا گھی فروخت کرنے والا گروہ گرفتار، پولیس سٹیشن بنڑ کے ایس ایچ او طارق خان اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شھاب خان نے سوات نیوزڈاٹ کام کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل بنڑ کے علاقہ اصغر ٹاون میں چارسدہ سے ہوئے فیملی سوات کے عوام پر اصلی گھی کے نام پر ڈالڈا گھی فروخت کررہی تھی ، خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے محکمہ فوڈ کیساتھ ملکر چھاپہ مارا ، توعزت مندکے گھر سے ساٹھ کلو گرام گھی برامد کیا گیا، جبکہ ناقص گھی کیساتھ گڑھ اور کیمیکل ملاکر اس کو اصلی گھی بنانے والا سامان بھی قبضہ میں لیا گیا، عزت مند کیساتھ اس کے دو ساتھی بھی پکڑے گئے ہیں ،محکمہ فوڈ نے جعلیسازی کے مقدمہ میں تین افراد کو گرفتار کرلیا، اور مختلف دفعات میں ان پر جرمانہ عائد کیا گیا ، پولیس مبینہ ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہے۔
مزید ویڈیو میں دیکھیں
2,121 total views, no views today



