سوات (سوات نیوزڈا ٹکام )بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف مینگورہ میں جے آئی یوتھ کا احتجاجی مظاہرہ ،نعرہ بازی،مہنگائی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا،بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے اور اراکین اسمبلی کا گھیراؤکرنے کا اعلان،گذشتہ روز جماعت اسلامی یوتھ کے ممبران پلے کارڈاوربینرزاٹھائے نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے یوتھ کے ضلعی صدر خالد حسین،جنرل سیکرٹری شوکت علی ،تحصیل کونسلر یوسف علی اور دیگر نے کہاکہ تبدیلی لانے کی دعویدارسرکار اپنے تمام تر دعوؤں اور وعدوں میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے،انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی،بے روزگاری اور دیگر مسائل نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے ،حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوامی مسائل اور مشکلات میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہورہاہے جس کے سبب لوگ دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں مگر حکومت کو ان کے حال پر ترس تک نہیں آتا ،انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ واپس نہیں لیا اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات نہیں اٹھائے تو بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے سمیت اراکین اسمبلی کا گھیراؤ کرنے پر مجبورہوجائیں گے،مظاہرہ سے عبدالمستعان،سیدعلی اوریوتھ کے دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔
2,306 total views, no views today



