سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)القُدس پبلک سکول کے زیر اہتمام سبز پاکستان کے حوالے واک کا اہتمام کیا گیا ، واک مینگورہ کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچ گئے ، سکول کے طلباء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے ، جس پر شجرکاری کے حوالے سے مختلف قسم کے جملے درج تھے ، گذشتہ روز القدس پبلک سکول کے زیر اہتمام واک کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے پرنسپل ، آساتذہ اور طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیف آرگنائزر غلام فاروق نے سوات پریس کلب میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہیئے کے سبز پاکستان کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں اور اپنے آس پاس زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں تاکہ ہمارا ماحول صاف ستھرا ہوں اور بیماریوں سے پاک ہوں ، انہوں نے کہا کہ ہم سب پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے آس پاس کے درختوں کی حفاظت کریں اور مزید پودے لگا کر اپنے آس پاس کے ماحول کو سرسبز و شاداب بنائیں ۔
1,574 total views, no views today



