سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)سیدو گروپ ہسپتال کے 500 بستروں کی نئی عالیشان عمارت اگلے مہینے ہر لحاظ سے مکمل ہوجائے گی پروگرام کے مطابق محکمۂ مواصلات 31 مئی تک نئے ہسپتال کی ہر لحاظ سے مکمل شدہ عمارت محکمۂ صحت کے حوالے کر دے گا جس کے فوری بعد اس میں عملے کی تقرری اور ڈیوٹیاں لگانے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی اس کا انکشاف محکمہ مواصلات و تعمیرات کے حکام نے چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان کو ہسپتال کی بروقت تکمیل سے متعلق انکے دفتر سیدو شریف میں منعقدہ اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کیا اجلاس میں سیدوگروپ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر اسرارالحق، ایکسیئن پیسکو محمد نظیر خان اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی چئیرمین ڈیڈیک نے واضح کیا کہ جدید سہولیات اور مشینری سے آراستہ اس اہم ترین عمارت کی بروقت اور معیاری تکمیل وقت کا تقاضا ہے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کا صدر مقام ہونے کے سبب سیدو گروپ ہسپتال میں توسیع اور طبی سہولیات میں اضافہ ہر صورت میں ناگزیر بن چُکا ہے اس پسماندہ خطے میں جدید طبی سہولیات کیلئے صوبائی حکومت نے خطیر وسائل مختص کئے ہیں ہم صحت و تعلیم کے شعبوں میں عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے وزیر اعلیٰ محمود خان ان ترقیاتی معاملات کی بذات خود نگرانی کر رہے ہیں محکمہ مواصلات اور پیسکو کے حکام نے چیئرمین ڈیڈیک کو بتایا کہ نوتعمیر شدہ عمارت میں جدید لفٹ و ایلی ویٹر اور دیگر آلات و مشینری کی تنصیب بھی مکمل کر لی گئی ہے جنہیں آزمائشی مراحل سے گزارا جا رہا ہے اسی طرح عمارت کی بیرونی خوبصورتی انتظار گاہ اور پارک سمیت دیگر سہولیات بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں فضل حکیم خان نے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم یہ بھی واضح کیا کہ منصوبہ کی فوری اور عالمی معیار کے مطابق تکمیل میں کوئی تساہل برداشت نہیں کیا جائے گاانہوں نے ہسپتال کے اندر داخل ہونے والے سینکڑوں مریضوں اور تیمارداروں کیلئے جدید انتظار گاہ و پارک کی تعمیر جبکہ آتشزدگی سے متاثرہ 25 کمروں کے ہاسٹل کی مکمل بحالی و آرائش کیلئے دو الگ پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت بھی کی تاکہ ان پرہر وقت کام مکمل کیا جا سکے۔
1,928 total views, no views today



