سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سیدو شر یف ایئر پو رٹ پر جی او سی آرمی ڈو یژن ملا کنڈ میجر جنرل خا لد سعید کی ہدایت پر سر سبز و شاداب پا کستا ن فیز ٹو کی افتتاحی تقریب کا انقاد کیا گیا ۔جس کے مہما ن خصو صی جی او سی آرمی ڈو یژن ملا کنڈ میجر جنرل خا لد سعید تھے۔ دوران تقریب کمیشنر ملا کنڈڈویژن، ڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن اورکنزر ویٹرفاریسٹ کے سا تھ ساتھ عسکری اور سو ل عہدے داران نے شرکت کی ۔ سر سبز و شاداب پا کستا ن فیزٹوکے افتتاح کا با قاعائدہ آغاز جی او سی آرمی ڈو یژن ملا کنڈ میجر جنرل خا لد سعیدنے پو دا لگا کر کیااور کہا کہ سوات اور شانگلہ میں امسا ل 98ہزارپو دے لگا ئے جا ئیں گے ۔
1,462 total views, no views today
Comments



