سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے بلوم پبلک سکول شگئی کی شجرکاری مہم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سکول کے بچوں کی طرح تمام تعلیمی اداروں کو چاہئے کہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں اور اپنے حصے کا پودا لگا کر سرسبزپاکستان کا خواب جلد حقیقت میں بدل دیں وہ بلوم پبلک سکول شگئی میں سکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کے لائے پھولوں اور گلدستوں پر مبنی پھول میلہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے تقریب میں سکول کے بچوں اور والدین کے علاؤہ پرنسپل روزی مندخان دانش، کوآرڈینیٹر فضل الرحمن خان، پی ٹی آئی کے مقامی پریس سیکرٹری و ترجمان احمد شاہ، ضلعی کونسلر فضل ربی راجا اور دیگر زعماء بھی موجود تھے اس موقع پر فضل حکیم خان نے سکول کے بچوں کے بنائے ہوئے پھولوں کے گلدستوں کا معائنہ کیا اور بچوں کی کارکردگی کو خوب سراہا انہوں نے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے حمدان خان، دوسری پوزیشن کے حامل انعام اللہ، تیسرے پوزیشن ہولڈر تبسم دانش اور دیگر پوزیشن ہولڈر بچوں کو بھی انعامات دیئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شجر کاری مہم کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے ہمیں خوشی ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی ادارے بھی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ بھی حلقہ پی کے5 کو شجر کاری کے ذریعے قدرتی حسن سے مالا مال کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں اس طرح مینگورہ شہر جلد پھولوں کا شہر بن جائے گا انہوں نے سکول انتظامیہ اور بچوں سے عہد لیا کہ اپنے گھروں اور محلوں میں کم از کم ایک ایک پودا لگا کر اپنے محب وطن ہونے کا فرض ادا کریں تقریب کے آخر میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے واک آؤٹ کا اہتمام بھی کیا گیا۔
1,802 total views, no views today



