مینگورہ ، نیشنل سنٹرل ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح ڈاکٹر فضل ربی نے کیا ، افتتا حی تقریب میں ڈاکٹروں اسداللہ ، ڈاکٹر جہانگیر باچا اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ نیشنل سنٹرل ہسپتال میں مریضوں کو انتہائی بہترین علاج کی سہولت حاصل ہوگی جس کے لئے ہسپتال کے انتظامیہ نے سٹاف اور ڈاکٹرز کی ٹیم مقرر کی ہے جو کہ اس ہسپتال میں اپنے خدمات انجام دیں گے ، انہوں مزید کہا کہ ہسپتال میں پندرہ بیڈ ، پندرہ کلینگ ، ایکسرے ، ای سی جی ،لیبارٹری اور دو او ٹی موجود ہیں جو 24 گھنٹے عوام کے خد مت کے لئے کھلے رہے گی ، انہوں نے کہا کہ نیشنل سنٹرل ہسپتال سوات میں ایک بڑا ہسپتال ہیں جس سے یہا ں کے عوام کو صحت کے حوالے سے بہترین علاج کی سہولت ملی گی ۔
734 total views, no views today


