سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے علاقہ بریکوٹ سے تعلق رکھنے والےٹیبل ٹینس کے مایہ ناز کھلاڑی شاہ خان جو کہ ساوتھ ایشین گیمزمیں برونز میڈل، خیبر پختونخوا انڈر 23 میں گولڈ میڈل جیسے تمغے جیت چُکے ہیں، حال ہی میں پاکستان جونیر ورلڈ چیمپین شِپ کے لئے کوالیفائی کرچُکا ہے، تاہم ضلعی انتظامیہ کو ذرایع سے معلوم ہُوا کہ مذکورہ کھلاڑی کے ساتھ ورلڈ چیمپین شپ کےلیے جانے کےلیےپیسوں کی کمی ہے۔اے ڈی سی سوات محمد فواد خان نےآج شاہ خان کو اپنے دفتر بُلایا اور ضلعی سپورٹس آفیس سوات کے تعاون سے بچے کی ضروریات کے مطابق مالی تعاون کی۔
1,712 total views, 2 views today
Comments