کالام(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کی وادی کالام میں ٹمبر مافیاز کا راج۔کالام چیک پوسٹ کے سامنے درخٹ کاٹ کرلے گئے۔ٹمبر مافیاز کالام کے سب سے خوبصورت ترین اشو فارسٹ میں سڑک کنارے بیس سے زائید دیار کے قیمتی درخت کاٹ لئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ میدانی جنگل میں جابجا درختوں کے تنوں کو چھید کر پچاس سے زائید درختوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ اشو سڑک پر پولیس چیک پوسٹ سے ذیادہ سے ذیادہ تیس میٹر کے فاصلے پر بھی درختوں کی تازہ کٹائی کی جاچکی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او کالام سرباز خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر ان سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔ محکمہ فارسٹ کے ایس ڈی ایف او کالام جنید خان نے اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فوری طور پر تحقیق کرکے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔ ان کے بقول اشو فارسٹ میں مختلف جگہوں پر درختوں کی کٹائی کی شکایات ملی ہیں، جس پر کاروائی کرتے ہوئے کئی مجرمان تک رسائی حاصل کی جاچکی ہے اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے۔ درختوں کی بے دریغ کٹائی پر سول سوسائٹی کے افراد میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے محکمہ فارسٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مجرمان کو گرفتار کیا جائے ورنہ وہ احتجاجی مظاہروں پر اتر آئیں گے۔
2,134 total views, no views today



