مینگورہ، نواحی علاقہ گوگدرہ میں پستول صاف کرتے ہوئے بھائی کے ہاتھوں بہن جاں بحق ،مسماۃ(ب)کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی مگر دیر ہوچکی تھی لاش پورسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔گزشتہ روز نواحی علاقہ گوگدرہ میں ضیاء الرحمن اپنا ستول صاف کررہا تھا کہ گولی چل جانے سے پاس بیٹی ہوئی بہن مسماۃ(ب)کو لگ گئی جس کے وجہ سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔
متوفیہ کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا مگر دیر ہوچکی تھی۔لاش پورسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
295 total views, no views today
Comments


