سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد میں پوجا کرنے سے روک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہندو برادری کی جانب سے پنڈت امرناتھ مشرا نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ انہیں بابری مسجد پر پوجا کرنے کی اجازت دی جائے ۔ جس پرسپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے یہ کہہ کراس درخواست کو خارج کردیا کہ تم لوگ کسی کو امن سے رہنے نہیں دوگے ۔ اور ساتھ ہی الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو بھی برقراررکھا جس میں کہا گیا تھا کہ اس طرح کی درخواست دائر کرنے پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پنڈت امرناتھ مشرا کی طرف سے اس حکم نامے کو ختم کرنے کی بھی استدعاکی گئی تھی۔ یاد رہے کہ بابری مسجد اور رام مندر کے مسئلے کو حل کرنے کےلیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی سربراہی سپریم کورٹ کے جج ایف ایم آئی کفیل اللہ کے علاوہ ،شری شری روی شنکر اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل شری رم پنچو شامل ہیں۔
2,660 total views, no views today



