مٹہ ( سوات نیوزڈاٹ کام )مٹہ سوات کے علاقہ نل میں دریائے سوات کے کنارے گراؤنڈ کا تنازعہ شدت اختیار کرگیاگراؤنڈکے زمین پر دو گاؤں کے درمیان تنازعہ چل رہا ہے جمعیت علماء اسلام پی کے 9کے سابق امیدوار ڈاکٹر امجد علی ،مٹہ سوات سمبٹ کے نوجوانوں فیاض خان،آفتاب خان،وقار خان،حبیب اللہ اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا علاقہ چونکہ غیر لوگوں نے منشیات پر مشہور کیا ہے اسلئے ہم نے ایک سوچ کے تحت اپنے جائیداد پر لوگوں سے چندہ کرکے گراؤنڈ بنایا جس پر لاکھوں روپے خرچ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ بوڈیگرام کی لوگوں نے نکل کر گراؤنڈ میں کھدائی کی اور گراؤنڈ کو کھیل کھود کے سرگرمیوں سے نکال دیاانہوں نے کہا کہ ہم نے زمین پر زبردستی قبضہ نہیں کیا بلکہ کھیل کیلئے بنایا جس میں صوبائی حکومت نے بھی ہمارے ساتھ مدد کی تھی لیکن اس کے باوجود بغیرکسی سرکاری ثبوت کے گراؤنڈ کو خراب کرنا ہمارے نوجوانوں کے ساتھ ظلم ہے انہوں نے مذید کہا کہ حکومت وقت اس مسئلے کو حل کریں ورنہ نقصان ہونے پر موجودہ انتظامیہ ذمہ دارہوگی
1,536 total views, no views today



