مینگورہ،حکومت کی جانب سے نجی نیوز چینل پر پابندی کے خلا ف صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ اورپابندی اٹھانے کے بعدیوم تشکر کا اہتمام، صحافیوں نے حکومت سے میڈیاکے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کا بھی مطالبہ کیا،اس سلسلے میں گذشتہ روز سوات پریس کلب میں صحافیوں نے احتجاجی مظاہرے کا اہتما م کیا جس میں تاجروں،سیاسی رہنماؤں اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی،اس موقع پرشرکاء نے اظہارخیال کرتے ہوئے نجی نیوزچینل پر پابندی کو ظالمانہ اقدام قراردیا اورکہاکہ یہ پہلاموقع نہیں بلکہ اس سے قبل بھی حکومت نے میڈیا پرغیرقانونی اوربلاجوازپابندیاں لگائی ہیں،انہوں نے کہاکہ میڈیا پر پابندی لگانا آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف اقدام ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ میڈیا کو حقائق سامنے لانے کی سزادی جارہی ہے مگر یہ حکومتوں کی بھول ہے کیونکہ وہ صحافیوں کا قلم روک نہیں سکتی جبکہ صحافی ہرحالت میں عوامی نمائندگی کا حق اداکرتے رہیں گے،اس موقع پر مظاہرین نے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا جبکہ نجی نیوزچینل پرسے پابندی اٹھانے پر یوم تشکر بھی منایا،اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیف آرگنائزرغلام فاروق،چیئرمین رشیداقبال،تاجررہنما ارشدخان،سیاسی شخصیت ڈاکٹر خالدمحمودخالد اوردیگر نے خطاب کیا۔
616 total views, no views today


