پشاور(ان لائن )پشاور کے علاقہ حیات آباد میں پولیس نے گذشتہ رات ایک مکان میں چھپے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جو 16 گھنٹوں تک جاری رہا۔ حیات آباد میں سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن مکمل ہو گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف 16 گھنٹے تک آپریشن جاری رہا۔وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز گھر کو کلئیر کروا رہی ہیں۔ اس آپریشن میں 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا جب کہ ایک سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے۔شوکت یوسف زئی کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن تو مکمل ہو گیا ہے تاہم گھر میں ابھی بھی دھماکہ خیز مواد موجود ہے،بم ڈسپوزل اسکواڈ اس کو تلاش کر رہا ہے۔جلد ہی گھر کو کلئیر قرار دیا جائے گا۔
1,747 total views, 2 views today
Comments