پشاور(سوات نیوزڈاٹ کام )خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے وزیراعلی کی خصوصی ہدایت پر جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا انہوں نے تحصیل وانا میں لیویز کیلئے نئے بیرک پر کام کا افتتاح کیا جو ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا انہوں نے تیارزہ روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھا جو 20 کلو میٹر لمبا ہے جس پر 38 کروڑ روپے لاگت آئے گی اس کے علاوہ ضلع جنوبی وزیرستان میں قدرتی آفات سے جن 8 افراد کی موت واقع ہوئی تھی ان میں تین تین لاکھ روپے کے چیک بھی تقسیم کئے اس موقع پر ضلع جنوبی وزیرستان کیاے ڈی سی عادل نواز خان وزیر، ڈی پی او محمد عتیق خان وزیر، اسسٹنٹ کمشنر عامر نواز خان، ایکسی این ہائی وے صفت اللہ خان، ای ایکسی این بلڈنگ عنایت اللہ خان اور علاقہ کے عمائدین اور عوام بھی بڑی تعداد میں موجود تھے وزیر معدنیات نے کہا کہ قبائلی عوام اور بالخصوص وزیرستان کے عوام نے پاکستان کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیرستان کے لوگ دہشت گردی کے وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ وزیرستان کے لوگوں کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہم دن رات اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ ان لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے سکیں انہوں نے کہا کہ وزیرستان معدنیات اور دوسرے قدرتی وسائل سے مالامال ہے ہم ان وسائل کو وزیرستان کے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم وزیرستان میں صحت و تعلیم کے نظام میں بہتری لائیں گے اس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ ماضی کے برعکس نئے ضم شدہ اضلاع میں معدنیات کے لیز میں مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے گی اور حکومت مقامی لیز ہولڈرز اور ٹھیکیداروں کو معدنیات نکالنے کے لئے جدید مشینری کی خریداری کے لییقرضے بھی فراہم کرے گی انہوں نے نئے ضم شدہ اضلاع کے لئے 10 سالہ جامع پلان پر بھی تفصیلی بات چیت کی اور وزیرستان کے عوام کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت ان کو ہر طرح روزگار کے مواقع فراہم کرے گی قبائلی عمائدین اور وزیرستان کے عوام نے صوبائی وزیر کے اس دورے کو بڑا سراہا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
1,252 total views, no views today



