سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )صوبے بھر میں ڈاکٹروں کے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال غریب مریض سرکاری ہسپتالوں میں علاج نہ ہونے سے مایوس واپس سرکاری ہسپتالوں میں غریب مریضوں کی علاج نہ کرانے والے سرکاری ڈاکٹروں نے پرائیوئٹ ہسپتالوں میں خوب غریب مریضوں کی علاج کی سرکاری ہسپتالوں میں سرکاری ڈاکٹروں کے ہڑتال کی وجہ سے پرائیوئٹ ہسپتالوں کی سامنے صبح سے قطاریں لگ گئیں تھے سرکاری ڈاکٹروں نے اپنے اپنے پرائیوئٹ ہسپتالوں اور کلینکس میں خوب غریبوں کی خدمت کی پرائیوئٹ ہسپتالوں کی طرح پرائیوئٹ لیبارٹریوں الٹراساونڈ اور دیگر مراکز میں بھیغریب عوام کی خوب رش رہی کوئی پوچھنے والے نہیں تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز پورے صوبے میں سرکاری ڈاکٹروں کی سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کی وجہ سے صبح ہی سے پرائیوئٹ ہسپتالوں کی سامنے بے بس عوام کی قطاریں لگ گئیں تھے اور دور دراز سے ائے ہوئے غریب مریض سرکاری ہسپتالوں میں علاج نہ ہونے کی وجہ پرائیوئٹ ہسپتالوں میں علاج کرانے پر مجبور تھے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں سرکاری ڈاکٹروں نے بھی اپنے اپنے مریضوں کو انکے پرائیوئٹ ہسپتالوں اور کلینکس جانے کی ترغیب دیتے تھے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی علاج کی علاوہ تمام اوپی ڈی بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں مریضوں کو سخت مشکلات کی سامنا کرنا پڑی ادھر سرکاری ہسپتالوں میں سرکاری ڈاکٹروں کیساتھ سرکاری لیبارٹریز الٹراساونڈ ای سی جی ایکسرے اور دیگر اہم مقامات بھی بند ہونے کی وجہ سے پرائیوئٹ لیبارٹریوں اور دیگر مقامات میں بھی خوب کمائی ہوئی ادھر عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ڈاکٹروں کے کام تو انکے پرائیوئٹ ہسپتالوں اور کلینکس میں خوب ہوا اور دھندہ پوری زور شور سے جاری رہی لیکن اخر غریب مریضوں اور عوام کی کیا قصور ہے کہ انکو سرکاری ہسپتالوں میں سرکاری علاج کی بجائے پرائیوئٹ علاج کرانے پر مجبور کیا گیا جو حکومت وقت کیلئے ایک لمحہ ء فکر ہے کہ ہڑتال کون کرتا ہے اور سزا کس کو دی جاتی ہے
1,483 total views, no views today



