تحصیل کبل یوسی توتانوبانڈئی میں واقع گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ٹیغک کے تین کمروں پر مشتل بوسیدہ عمارت میں ڈھائی سو سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے سکول کی عمارت شدید متاثر ہوچکی ہے جو کسی بھی وقت گر کر بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے اسی خطرے کے پیش نظر اکثریت طالبات سکول آنے سے کتراتے ہیں جس کی وجہ سے سکول میں تعلیم و تعلم کا سلسلہ متاثر ہورہا ہے سکول میں ادنی سے پنجم تک چھ کلاسوں کے لئے تین بوسیدہ کمرے موجود ہیں
جبکہ باقی ماندہ کلاسیں کھلے آسمان تلے سبق پڑھنے پر مجبور ہوتے ہیں جہاں پر بارش کے دوران مسائل و مشکلات میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے والدین اور طالبات سمیت سکول انتظامیہ میں شدید تشویش پیدا ہوچکی ہے لہذا محکمہ تعلیم سمیت ارباب اختیار نوٹس لے کر سکول کی تعمیر کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھا کر قیمتی جانوں کو لاحق خطرات کا خاتمہ کریں۔
1,538 total views, no views today



