سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت لائیو سٹاک اینڈ فشریز محب اللہ خان نے سوات میں سہ روزہ لائیو سٹاک، فشریز و ایگری بزنس ایکسپو کا باقاعدہ افتتاح کر دیا کبل گراؤنڈ سوات میں منعقدہ نمائشی میلے میں صوبائی وزیر نے لگائے گئے مختلف سٹالوں کا معائنہ بھی کیا افتتاحی تقریب میں لوگوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی علاقہ کے زمینداروں کسانوں اورمویشی پالنے والوں نے میلے میں غیرمعمولی دلچسپی ظاہرکی صوبائی وزیر محب اللہ خان نے میلہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں منعقد ہونیوالے زرعی میلے کو زمینداروں اورکسانوں کیلئے ایک انمول تحفہ ہے اور صوبہ بھر میں اس قسم میلے منعقد کر نے پرزور بھی دیاانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جوکہ کسان دوست حکومت ہے اورزراعت ولائیوسٹاک وفشریز کو ترقی دینے کی پالیسی پرکاربند ہے انہوں نے کہا کہ زراعت ملک کی معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے کسان اور زمیندار وں کے لئے اس قسم کے میلوں کے انعقاد سے بہت فائدہ ہوگا اس موقع پر ڈی جی ایگری کلچرنسیم خان، ڈی جی ریسرچ لائیوسٹاک مرادعلی خان، ڈائریکٹر عالم زیب خان،مرج ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک ڈائریکٹر ملک ایاز وزیر، پاکستان ویٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر مزیب،فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شاکر عمرگجر، صوبائی صدر آصف اعوان، ڈی جی شیرمحمدخان، عزیر خان، جہان شیرخان کے علاوہ دیگرمتعلقہ حکام اور زمینداروں اورکسانوں نے بھی کثیر تعدادمیں شرکت کی۔نمائش تین دن تک جاری رہے گا جس کا مقصد زمینداروں کو نقصان سے بچانے اور جدید طریقوں سے زراعت کو متعارف کرانا ہے اس موقع پر صوبائی وزیرکی توجہ محکمہ زراعت لائیوسٹاک وفشریز کے شعبوں میں مشکلات کی طرف مبذول کراتے ہوئے محکمہ کے ڈی جی نے کہا کہ ا گر ہم ان رکاوٹوں کو دور کرنے میں کامیاب ہو گئے تو ہمار اصوبہ نا صرف پھل،آناج،سبزی،دودھ اور گوشت میں خود کفیل ہو جائیگا بلکہ دوسرے صوبوں اور باہر کے ملکوں کو برآمد بھی کر سکے گے تاہم ان رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے ہم نے مختلف منصوبے شروع کئے گئے ہیں جس میں اچھی پیداوار کے حامل بیج اور جانوروں کا فروغ اولین درجہ رکھتی ہے محکمہ زراعت نے کئی اچھے اور پائیدار تخم پید ا کئے ہیں جو کہ اچھی پیداوار کی حامل ہیں لائیوسٹاک میں مصنوعی پیداوار کے ذریعے گائے کی نسل کافی حد تک پیداواری صلاحیت بڑھا چکی ہے اسی طرح فشریز کے شعبے میں بھی ہم نے اپنے علاقائی مچھلی جیسے مہا شیر وغیرہ کی فروغ پر کا م کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ٹراوٹ مچھلی کی مختلف اقسام باہر سے منگو ا کر یہاں متعارف کر وا رہے ہیں نجی شعبے کے دوستوں سے درخواست ہے کہ وہ صوبے کے مختلف علاقوں میں پراسیسنگ پلانٹنس لگائے کولڈ سوریج کا انتظام کرئے اور ہم محکمانہ طور پر بھی کو شش کر رہے ہیں تاکہ زمینداروں کے پیدا وارضائع ہونے سے بچایا جا سکے اور اپنی محنت کا پورا صلہ پا سکیں نجی شعبہ اور کاروباری حضرات ویلیو اڈیشن کیلئے بھی صوبے کے مختلف مقامات پر سہولیات بنالیں تاکہ جو پیداوار فارمرز لاتے ہیں انکی موذوں طریقے سے پیکنگ،سٹوریج وغیرہ کی سہولت ہو اور خالص پر اڈکٹس کنز یو مر کو مل سکے بحیثیت محکمہ کے ڈی جی کے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کر تا ہوں کہ آپ لوگ آئیں ہم آپ کو ممکہ سہولیات فراہم کریں گے اور محکمے
2,061 total views, no views today



