سوات(خورشید علی )ضلع سوات میں کیا کچھ نہیں ہو سکتا ، یہ کوئی انہونی نہیں ہے، ضلعی حکومت نے جشن بہاران کا بینرپرائیویٹ میوزیکل شو کے سٹیج پر لگا دیا، اب یہ حکومتی شو ہے یا پرائیویٹ کمپنی کا شو ، ضلعی حکومت نے گزشتہ روز جشن بہاراں شو کا افتتاح کیا ، جس میں مہمان خصوصی کمشنر مالاکنڈڈویژن ریاض محسود تھے، جبکہ ڈی سی سوات ، ایم پی اے فضل حکیم ، تحصیل ناظم سمیت دیگر اعلیی حکام نے شرکت کی،میوزیکل شو کا فیس 30روپے پرائیویٹ کمپنی وصول کررہی ہے، جبکہ جن لوگوں کو سٹالز لگانے کی اجازت دی گئی ہے، ان سے فی سٹالز 1500 روپے روزانہ وصول کیا جارہا ہے، جبکہ شو میں صرف گانوں اور میوزک کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے، اب اس کو کیا نام دیں ضلعی انتظامیہ کا سرکاری شو یا پرائیویٹ کمپنی کا میوزیک شو ۔ فیصلہ اپ پر
2,037 total views, no views today



