کانجو : تحصیل کبل کے علاقہ کانجو شہید بابا کے مزار پر آ سمانی بجلی گرگئی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،جمعہ کی رات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا رات 11بجے کے قریب کانجو شہید بابا کے مزار پر آسما نی بجلی گر گئی ، جس کے نتیجے میں مزار کو جزی طور پر نقصان پہنچا ہے مزار کے اوپر مینار ، بجلی میٹر اور آس پاس کے گھروں کے بجلی کے میٹرجل گئے اور شیشے ٹو ٹ گئے ۔تا ہم جانی نقصان نہیں ہوا ، مقامی حکومت وقت سے اپیل کی ہے کہ تمام متاثرہ میٹروں کو فوری طور پر تبدیل کریں ۔
880 total views, no views today
Comments


