سوات (رحیم خان)صوبے بھر میں سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال مسلسل تیسر ے روز بھی جاری مریضوں کو تاریخ کی بدترین مشکلات کا سامنا سرکاری ہسپتالوں میں سرکاری ڈاکٹروں کی ہڑتال اور صوبائی حکومت کی مسلسل خاموشی نے غریب عوام کو سرکاری ہسپتالوں کی بجائے پرائیوئٹ ہسپتالوں میں علاج کرانے پر مجبور کردی ہے پرائیوئٹ ہسپتالوں کو حکومت تالے لگائے عوامی حلقوں کی صوبائی حکومت سے مطالبہ سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کی وجہ سے پرائیوئٹ ہسپتالوں اور کلینکس میں ڈاکٹروں اور تمام لیبارٹریوں اور دیگر ضروری الات رکھنے والوں نے خوب کمائی کی سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال اور پرائیوئٹ ہسپتالوں میں وارے نیارے غریب عوام کس کی پاس جائے تفصیلات کی مطابق اس وقت صوبے بھر میں سرکاری ہسپتالوں میں سرکاری ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام کی علاج مکمل طور پر روک کر سرکاری ہسپتالوں میں ہو کی عالم ہے جبکہ پرائیوئٹ ہسپتالوں میں ان ڈاکٹروں کی خوب وارے نیارے ہے اور پرائیوئٹ ہسپتالوں کیساتھ ساتھ تمام پرائیوئٹ لیبارٹریوں اور دیگر ضروری مقامات پر کاروبار خوب عروج پر ہیں اور اس وقت ہڑتال کی وجہ سے تمام غریب مریض پرائیوئٹ ہسپتالوں میں علاج کرانے پر مجبور ہے ادھر ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہنے اور صوبائی حکومت کے طرف سے لمبی خاموشی نے عوام کو پریشان کردیا ہے کہ اخر صوبائی حکومت کے ذمہ دار غریب مریضوں کی اس تذلیل پر کیوں خاموش تماشائی بن چکی ہے ادھر عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر سرکاری ڈاکٹر سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام کی علاج نہیں کرتے تو صوبائی حکومت کم ازکم ہڑتال کی دنوں تک ان ڈاکٹروں کی پرائیوئٹ ہسپتالوں اور کلینکس کو بھی تالے لگائے
1,436 total views, no views today



