سوات(اویس احمد خان یوسفزئی)سوات اپنے تاریخ کے لحاظ سے اپنا ایک الگ مقام رکھتا ہے ، یہاں پر ایک ہزار سال قبل محمود غزنوی کے حملہ کے نتیجے میں اسلام پھیلنا شروع ہوگیاتھا، اور اج سے چار سال قبل یوسفزئی قبیلہ افغانستان سے اکر اباد ہوگیا ، اس قبیلہ کے عوام اسلام سے محبت کرتے ہیں، اج سے تقریبا 210 سال قبل ہاتھ سے ایک قران پاک لکھا گیا ہے ، جو کہ محفوظ ترین حالت میں ہے،

محمد رشید سکنہ کبل نے کہا کہ اس قران پاک کو مجھے گاوں سمئی کے رہائشی ظاہر شاہ عرف کاکا خان نے مجھے دیا تھا، اس پر تاریخ بھی کاکا خان نے مجھے بتایا تھا لیکن وہ مجھ سے کہی گم ہوگیا ہے، یہ 110 یا 210 سال پرانا ہے، اور اس کو قلم سے لکھا گیا ہے،

محمد رشید خان نے کہا کہ کا کا خان نے مجھے اس لئے یہ قران پاک دیا ہے کیونکہ میں سوات کےتاریخی چیزوں کو محفوظ اور اکٹھا کررہا ہوں، اس وجہ سے کاکا خان نے مجھے یہ قران پاک تحفہ میں دیا ہے
محمد رشید خان نے کہا کہ میرا سوات کےعوام سے یہ اپیل ہے کہ وہ سوات کے تاریخی چیزوں کو محفوظ رکھیں تاکہ انےوالے نسوں تک محفوظ رہے اور ان کو اپنے تاریخی چیزوں سے متعلق معلومات مل سکیں ۔
مزید اس ویڈیو میں دیکھیں
2,621 total views, no views today



