سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) حلال فوڈ اتھارٹی نے سوات میں چھاپہ مارکر چھپس بنانے والی فوڈ فیکٹری کو سیل کردیا۔حلال۔فوڈ کے افیسر ان کے مطابق اتھارٹی نے اینگروڈھیرئ میں قائم عمار فوڈ فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں پر مبینہ طور کچھ بھی معیار صحت کے مطابق نہیں تھی جگہ جگہ گندگی ہی گندگی تھی ۔ جہاں پر چھپس کی پیکنگ کی جارہی تھی وہاں پر چوہوں کی غلاظت پڑی تھی جس کو چھپس کیساتھ پیکنگ کیا جارہا تھا ۔ جبکہ جن پلاسٹک بیگز میں ان کو پیک کیا جارہاتھا اس پر سور حرام کا لیبل لگا ہوا تھا ۔ حلال فوڈ کے مطابق ان چھپس کی تیاری میں جو گھی استعمال۔ہورہی تھی وہ انتہائی ناقص اور ایکسپائر تھی ۔ جس کی وجہ پر اتھارٹی نے فیکٹری سے پراڈکشن کوبند کردیا ۔ حلال فوڈزکے مطابق اس سے قبل بھی اس فیکٹری کو جرمانہ کیا گیا تھا اور معیار بہتر بنانے کی ہدایات دی گئی تھی لیکن فیکٹری مالکان حلال فوڈز کے احکامات کو مسلسل نظر انداز کررہے تھے ۔

1,392 total views, no views today



