سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)نئے بس اڈہ میں مداخلت مسترد، ایم پی اے عزیز اللہ گران مافیاکیخلاف میدان میں آگئے، اڈہ سے باہر سٹینڈ کی اجازت نہیں، بھرپور مزاحمت کااعلان، ڈی کلاس لائسنس کااجراء نامنظور، عزیز اللہ گران نے کمشنر، ڈپٹی کمشنراور دیگرحکام کو آگاہ کردیا، تمام ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو جنرل بس سٹینڈ کے اندرہی رہنے کا پابند بناناانتظامیہ کی ذمہ داری ہے، اڈہ سے باہر کوئی بھی ٹرانسپورٹ اڈہ یاسٹینڈ کی منظوری نہیں دی جائیگی، مافیا کو میرے حلقہ میں مداخلت کرنے سے گریز کرناہوگا، بس سٹیند کیلئے لوگوں سے اراضی اونے پونے دام خریدنے والوں کو بے نقاب کرینگے، ہرایک کواپنے اپنے دائیرہ اختیارمیں رہناہوگا، کسی کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرتے۔ لہٰذا کسی کواپنے دائرہ اختیارمیں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، تفصیلات کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات صوبہ خیبرپختونخوا عزیز اللہ گران خان نے خبردارکیاہے کہ جنرل بس سٹینڈ میں مافیاکی مداخلت برداشت نہیں کرینگے، قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے تمام ٹرانسپورٹرز اس بات کی پابند ہے کہ وہ اپنے اپنے کاروبار کو نئی بس اڈہ منتقل کردے، اوراڈہ سے باہر سٹینڈ وٹرانسپورٹ اڈہ جات کاخاتمہ کیاجائے ڈی کلاس لائسنس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائیگی، اس حوالے سے کمشنرملاکنڈڈویژن اورڈی سی سوات کو پورے صورتحال سے اگاہ کردیاہے جنہوں نے میرے مؤقف کی تائید کی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عزیز اللہ گران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ جنرل بس سٹینڈ میرے حلقہ میں ہے لہٰذا میں کسی کواپنے حلقہ اوراپنے دائیرہ اختیارمیں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دونگا۔ انہوں نے کہا کہ مافیانے پرانہ اڈہ کولوت مار کاذریعہ بنایاہواتھا، اب وہ اس امید کے ساتھ نئی جنرل بس سٹینڈ میں بھی مال بناؤ مہم کے تحت ان ہورہے ہیں۔ لیکن اس مافیاکواب مزیدلوٹ مارکی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کوتمام ٹرانسپورٹ منتقل ہوناہے اورشہرواس کے گردونواح میں ذاتی اڈہ جات کی اجازت نہیں دی جائیگی
1,620 total views, no views today



