مٹہ (رحیم خان) قومی وطن پارٹی کے سابق صوبائی چیرمین اور سابق سینئر صوبائی وزیر سکندر حیات خان شیرپاو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے جھوٹ بولنے میں ریکارڈ قائم کرکے موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے غریب عوام کو تبدیلی کی نام پر سب کچھ دینے والی حکومت نے غریب عوام سے جینے کی حق چھین لی ہے مہنگائی ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے حالانکہ حکومت کے صرف اٹھ ماہ ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قرض کو پیکچ اور یوٹرن کو کامیاب سیاستدان کی نشانی قرار دیکر تبدیلی لائے ہیں اسکی علاوہ کوئی تبدیلی نہیں ائی ہے انہوں نے کہا کہ سٹیج پر لوگوں کو گالی گلوچ دینے اور سابق حکومتوں پر تنقید کرنے سے غریب عوام کی خدمت نہیں ہوتی قرض لینے پر خود کشی کرنے والے کو اپنا وعدہ یاد رکھنا چایئے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز وطن پال کور خریڑئی میں مٹہ تحصیل کے ممبر سازی کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صوبائی چیر مین شیر بہادر زادہ خان سابق چیرمین مٹہ تحصیل نصراللہ خان احمد گل شلمانی ڈاکٹر جاوید امجد علی سورج نجیب اللہ شاداب اور دیگر نے بھی خطاب کی اس موقع پر سکندر حیات خان شیر پاو نے باقاعدہ ممبر سازی مہم کا افتتاح کیا اور پارٹی قائدین میں پارٹی کارڈز بھی تقسیم کی سکندر حیات خان شیر پاو نے کہا کہ موجودہ حکومت اور وزیر اعظم سٹیج پر لوگوں کو گالی گلوچ اور سابق حکومتوں پر تنقید کی بجائے ایک کروڑ نوکریوں پچاس لاکھ گھروں کی وعدے یاد کریں انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں انہوں نے کہا کہ بیرونی قرضوں پر لعنت بھیجنے والے اج خود جاکر ائی ایم ایف کی پاوں پکڑ کر بھیک مانگنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ قرض کو پیکچ اور یوٹرن کو کامیاب سیا ستدان کی نشانی ہی موجودہ حکومت کی تبدیلی ہے انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر موجودہ حکومت نے پارلیمانی نظام کی بجائے صدارتی نظام لانے اور اٹھارویں ترمیم کو ہاتھ لگایا تو قومی وطن پارٹی سڑکوں پر ہوگی انہوں نے کہا کہ اس وقت قومی وطن پارٹی اور افتاب احمد خان شیر پاو حقیقی معنوں میں پختون قوم اور پختون علاقے میں مضبوط امن کیلئے عملی بنیادوں پر کام کرتے ہیں اور پختون قوم کی حقوق کی واحد جماعت ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے اپر سوات کو فوری طور پر ضلع کادرجہ دینے اوروزیر اعلیٰ محمود خان سے اپنا وعدہ پوراکرنے کا بھی مطالبہ کیا
1,626 total views, no views today



